ایشیاء اردو 

 قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ رانا احسن علی راجپوت 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین نے قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کی تقریب کا اہتمام کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب کا اہتمام سردار فرحان منظور سابق ضلعی ایڈیشنل جرنل سیکرٹری اور ممبر امن کمیٹی کی رھائش گاہ پرکیا گیا۔تقریب میں مرزا امتیاز علیم بیگ سابق ضلعی صدر مظفرگڑھ، ملک ذولفقار ڈوگر، مرزا مدثر بیگ سابق میڈیاکوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب، رانا احسن علی راجپوت ڈپٹی کوارڈینیٹر پنجاب،منسٹری آف ہیومن رائٹس اور سابق ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب،راؤ ساجد وحید سابق تحصیلِ صدر مظفر گڑھ،حافظ محمد شعیب مرزا سابق میڈیا کوارڈینیٹر مظفرگڑھ، قاضی قطب علی قریشی سابق ایڈیشنل سیکرٹری تحصیل مظفر گڑھ،قاضی اویس سابق تحصیل انفارمیشن سیکٹری مظفر گڑھ،چودھری عبید ممبر نارکوٹکس کنٹرول ضلع مظفرگڑھ،خرم شہزاد ممبر ایکشن کمیٹی مظفرگڑھ،عابد علی ممبر امن کمیٹی،معظم علی قریشی سابق ضلعی انفارمیشن سیکٹری،قاضی مبشر فاونڈر ممبر پی ٹی آئی نے شرکت کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار