ایشیا اردو

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ لاہور کے 30ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء نے گروپ لیڈرمحمد عثمان،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کی سربراہی میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا۔ڈائریکٹر، سی سی آر آئی ملتان، ڈاکٹر زاہد محمود نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارہ کے اغراض ومقاصد اور یہاں پر ہونے والی کپاس کے میدان میں تحقیقاتی سرگرمیوں سے انہیں آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان کو کپاس کے عالمی تحقیقی اداروں میں  بلند مقام حاصل ہے جو ہمارے زرعی سائنسدان اور عملہ کی محنت کا مرہون منت ہے اس ادارہ میں کپاس پر ہونے والی تحقیق کا معیار عالمی سطح کا ہے اور اس کے نتیجہ میں اب تک کپاس کی زیادہ پیداواری  اور اعلی خصوصیات کی حامل36اقسام عام کاشت کے لیے کاشتکاروں کو دی جا چکی ہیں اور کپاس کی پتہ مروڑ بیماری پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور کپاس کے کاشتکاروں کو کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں برداشت والی کپاس کی اقسام دی جا چکی ہیں، انہوں نے شرکاء کو کپاس کی ملکی معیشت میں اہمیت اور اس کے تاریخی پس منظر سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کپاس ریشہ کی مضبوطی اور سفیدی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس سے زیادہ زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ اس دوران شرکاء نے سوال وجواب بھی کئے۔گروپ لیڈر محمد عثمان، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ لاہور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے دورے کا مقصد شرکاء کورس کی  انتظامی امور کی ادائیگی میں مزید بہتری لانا ہے  وفد کے ارکان نے ادارہ ہذا میں کپاس پر ہونے والی عالمی معیار کی تحقیق کی تعریف کی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر ادارہ کے زرعی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اعلی مقام دلا سکیں گے۔وفد کے ارکان نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار