ایشیا اردو

دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت دھان کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے ضلع گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، نارووال، حافظ آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولنگر کے ایسے کاشتکارجو ہر سال باقاعدگی سے کم ازکم دھان کی ایک ایکڑ کاشت کرتے ہوں اور اُن کی زمین پکی سڑک، پکی رابطہ سٹرک یا مین پکی سٹرک سے منسلک ہو، وہ دھان کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے سلسلے میں اپنی مکمل درخواستیں 16 مئی 2022 تک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات بحساب 30 ہزار روپے فی ایکڑ فراہم کئے جائیں گے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔ محکمہ زراعت کی نامزد کردہ ضلعی نمائشی پلاٹ سلیکشن کمیٹی موصول ہونے والی درخواستوں کی ضروری تصدیق کرے گی اور موزوں درخواستیں زیادہ ہونے کی صورت میں ہر یونین کونسل کیلئے الگ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ مزید راہنمائی کیلئے خواہشمند کاشتکار متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے رجوع کریں یا دفتری اوقات میں فون نمبر042-99200740یا042-99200772 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار