ایشیا اردو
این سی او سی نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشٓنز سنٹر (این سی او سی ) نے تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 10 فیصد شرح سے کم والے شہروں میں سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلبہ کے سکول کھلے رہیں گے، 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلبہ کو سکول آنے کی اجازت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبہ مختلف ایام میں سکول آئیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد سکول آ سکے گی۔ 12 سال سے کم عمر طلبہ 3 دن 50 فیصد، باقی 3 دن 50 فیصد طلبہ سکول آ سکیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار