ایشیا اردو

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اور اس کے بڑھتے کیسز اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل ظفر اقبال اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔
این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین دن میں کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 سے بڑھ کر 6 فیصد ہو گئی ہے۔ این سی اوسی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔ شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔
این سی اوسی اجلاس میں ویکسینیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبوں کو ویکسینیشن کے مقررہ اہداف جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار