مانٹرنگ ڈیسک

بھارت  میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 2کیسز سامنے آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز  بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 افراد میں کورونا کے  نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی وزرات صحت کے مطابق 46  اور  66 سالہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دونوں افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے والے لوگوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد ویکسینیٹڈ تھے 
ھارتی میڈیا کے مطابق66 سالہ شخص جنوبی افریقی شہری ہے  جو گزشتہ ماہ دبئی کے راستے بنگلورو پہنچا تھا جبکہ  46 سالہ شخص  بنگلورو میں ہیلتھ ورکر ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار