عید الاضحیٰ کے تینوں روز 2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گلیات کا رخ کیا۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عید کے تین دن منچلوں، بچوں اور فیملیز نے گلیات میں خوب انجوائے کیا، عید کے تین دن 53 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں، 29000 گاڑیاں مری سے جبکہ 24000 ایبٹ آباد سے داخل ہوئیں، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر سیاحوں کی مدد و رہنمائی کیلئے مکمل فعال رہا، سٹاف 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہا۔
ترجمان احسن حمید نے بتایا کہ عید کے دوران دو ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کر کے تلف کی گئی ہیں، قربان گاہوں کو ڈس انفیکٹ کر کے پانی سے صاف کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور عید کے دوران تمام آپریشن کی نگرانی خود کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار