ایشیا اردو

ترجمان کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں اورفی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے باسمتی اقسام سپر باسمتی،باسمتی515،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،پی کے 1121 (ایرومیٹک)،نور باسمتی،نیاب باسمتی 2016،پی کے 2021 (ایرومیٹک)،نبجی باسمتی 2020،سپر گولڈ،سپر باسمتی 2019،ہائبرڈ باسمتی کے ایس کے111 ایچ،الخالد رائس،این بی آر2،نیاب سپر،پی کے386 کی کاشت7 تا25 جون۔اس کے علاوہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی کاشت15 تا30 جون تک کریں۔اس کے علاوہ سفارش کردہ ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15 جون تک مکمل کر لیں۔کاشتکار دھان کی ان منظور شدہ اقسام کے علاوہ ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے 15اضلاع گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب،بہاولنگر، جھنگ، نارووال، قصور، چنیوٹ، گجرات، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین میں دھان کی منتخب اقسام کے بیج پررجسٹرڈ کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔یہ سبسڈی منتخب باسمتی اقسام سپر باسمتی،باسمتی 515،پی کے 1121(ایرومیٹک)،کسان باسمتی،سپر باسمتی 2019 اور سپرگولڈ جبکہ غیر باسمتی اقسام کے ایس کے 133،پی کے 386، نیاب اری۔9،کے ایس 282-اور اری 6-پر دی جارہی ہے۔دھان کی منظور دہ اقسام میں باسمتی اقسام پر 1200روپے فی تھیلہ اور غیر باسمتی اقسام پر 800روپے فی تھیلہ سبسڈی دی جارہی ہے۔یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے صرف رجسٹرڈ کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔غیر رجسٹرڈ کاشتکار رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت (توسیع)کے مقامی دفاتر سے رابطہ کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار