ایشیا اردو

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1345 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28962 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 13 لاکھ 2486 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 246 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58332 ہو گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار