بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیے کا انعقاد کیا گیا۔
سیاسی رہنما، سفارتکار، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دہلی کی ممتاز مسلم شخصیات نے پاکستان ہائی کمیشن کے استقبالیے میں شرکت کی۔
ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں معزز مہمانوں کا استقبال کیا، انہوں نے اس موقع پر یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق تقریب میں مہمانوں کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی، پاکستان کے حسین مقامات اور قومی ورثے کی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں تاریخی قرارداد تحریک پاکستان کی بنیاد بنی، پاکستان نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جانب اور آزاد میڈیا کے فروغ اور فعال سول سوسائٹی کی جانب پیشرفت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے بانیان نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کا تصور کیا تھا، بد قسمتی سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ زیادہ تر چیلنجز سے بھری رہی ہے۔
ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ دائمی تنازعات اور کشیدگی کا دور ہمارا مقدر نہیں، ماضی سے نکل کر امن و آشتی، باہمی احترام سے عوام کے لیے امید کا مستقبل رقم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی تفہیم کے فروغ سے خطے میں امن و استحکام کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات حل کر کے خطے میں امن و استحکام قائم کیا جا سکتا ہے۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار