ایشیا اردو

:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر طبی سہولیات بارے شکایات کے ازالے کیلئے منفرد قدم اٹھایا ہے۔اس سلسلے میں نشتر ہسپتال،چلڈرن ہسپتال سمیت مرکزی طبی مراکز میں ایمرجنسی وارڈ اور نمایاں مقامات پر  ڈپٹی کمشنر کے ذاتی اور سرکاری موبائل نمبرز کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں تاکہ علاج و معالجہ کیلئے آنیوالی عوام کسی بھی طبی شکایت کے حوالے سے فوری براہ راست ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرسکے۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ دو روز کے دوران متعدد مریضوں کی جانب سے مخلتف شکایات کی کالز موصول ہونے کے بعد فوری ہسپتال انتظامیہ کو انکی دادرسی کی ہدایت کی جس پر قلیل وقت میں انکو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا ہے کہ شکایات نمبروں کا مقصد ہسپتالوں کی مانیٹرنگ بہتر کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔دریں اثناء شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کی  عوام دوست پالیسی قرار دیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار