ایشیا اردو

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ملتان نے پیسٹی سائیڈز ڈیلر ٹریننگ پروگرام برائے سال 2022 کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق درخواست گزار پیسٹی سائیڈ زکے نئے و تجدید لائسنسز کے حصول کیلئے درخواست فارم اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کے دفتر پراناشجاع آباد روڈ،ملتان سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے لائسنس کے حصول کیلئے مقرر کردہ فیس مبلغ 6600 روپے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے مبلغ 3300 روپے ضلعی سطح پر نیشنل بنک کی مین برانچ میں کروائیں۔ درخواست گزار اپنی درخواستوں کے ہمراہ میٹرک سند، شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور 3 عدد تصاویر لف کریں۔ مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پرانا شجاع آباد روڈ ملتان کے دفتر میں مورخہ 10 مارچ 2022 تک وصول کی جائیں گی۔ تجدید لائسنس کیلئے تین روزہ ٹریننگ 29 مارچ 2022 سے شروع ہوگی جبکہ نئے لائسنسز کے اجراء کیلئے 15 روزہ ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز 14 مارچ 2022 سے ہوگا۔ نئے وتجدید لائسنسز کے حصول کی ٹریننگ تحصیل کی سطح پر متعلقہ زراعت آفیسرز پیسٹ وارننگ کے دفاتر میں کرائی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار