ایشیا اردو

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ماسٹر ٹرینیز کے لئے گلابی سنڈی کے انسداد کے لئے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ اج سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں وہاڑی،لودھراں،بہاولپور اور رحیم یارخان اضلاع سے زرعی آفیسران اور فیلڈ اسسٹنٹ ادارہ ہذا میں تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے یہ بات ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنے پیغام میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلابی سنڈی سے ہمیں ہرسال ایک سے دوملین کپاس کی گانٹھوں کا نقصان ہوتا ہے جس کی مالیت اربوں ڈالرز ہے اور ہمیں کپاس کی گلابی سنڈی کی مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دینا ہوگی تاکہ ملکی پیداوار میں گلابی سنڈی سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔اسی لئے ادارہ ہذا پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے محکمہ زراعت توسیع کے توسیعی کارکنان،محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنڑول کے آفیسران اور دیگر اسٹاف وعملہ کے لئے تربیتی پروگرامز کی سیریز شروع کر رہا ہے جو اس ماہ کے آخر تک جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ اپر پنجاب اور سندھ کے ماہرین حشریات کے لئے بھی گلابی سنڈی سے متعلق مینجمنٹ کے تربیتی پروگرام رکھے گئے ہیں اور یہ سلسلہ 14دسمبر سے شروع ہوکر29دسمبر تک اختتام پذیر ہوگا۔ تربیتی پروگرامز میں شرکاء کو لیکچرز  دینے کے ساتھ ساتھتجرباتی کھیتوں میں لے جا کر گلابی سنڈی کے خاتمہ اور اس کی مینجمنٹ بارے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا خاص کر تربیتی شرکاء کے لئے اداہ ہذا کی تیار کردہ مشین پنک بول وورم مینیجر کا کھیتوں میں عملی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار