ایشیا اردو

جہانیاں میں ڈاکٹر ساجد کے کلینک پر حملہ اور ان کو زد  و کوب کئے جانے کے معاملے پر گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر شیرازی اور ڈی پی او خانیوال ندیم عباس سے ملاقات کی اس دوران انہیں ڈاکٹر ساجد کے کلینک پر ہونے والے حملہ اور ان کو زد و کوب کرنے کے معاملے سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ ڈاکٹروں کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر خانیوال اور ڈی پی او خانیوال نے ڈاکٹروں کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ڈاکٹروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ساجد کے کلینک پر  حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ادھر وفد میں ڈاکٹر زاہد خان، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر آصف نیازی ، ڈاکٹر مظہر اور ڈاکٹر فہد شامل تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار