سنیر رپورٹر نعمان حفیظ

ڈیرہ غازی خان

خاوند کے انتقال کے بعد لوکل گورنمنٹ سے ملی بھگت کرکے جعلی ب فارم بھی بنوا لیا. پولیس گدائی نے تفتیش کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا. سیشن کورٹ نے عبوری ضمانت خارج کردی. ملزم نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی. سائلہ نے بھی عدالت میں انصاف فراہمی کے لئے رٹ جمع کرا دی. . معزز جج نے رٹ سماعت کرتے ہوئے ملزم اور بچی کے ڈی این اے کرانے کی ڈایریکشن دیتے ہوئے . اٹھارہ نومبر کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم. تفصیلات کے مطابق حفیظاں بی بی نے وراثت کے لئے ملتان ہائی کورٹ بینچ  میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمدایوب  ولدغلام حسن قوم سرکانی سکنہ چاہ کوڑے والاموضع وڈورسندھ ڈیرہ غازیخان  نے اولاد کے لئے 20نومبر 2011کواس سے دوسری شادی کی.مگر میرے بطن سے بھی اولاد نہ ہوئی. ایوب سرکانی 19 ستمبر 2019 کوبقضائے الہی انتقال کرگیا. ایوب نے ڈیرہ میں ملتان روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کی جائیداد چھوڑی. جس کوہتھیانے کے لیے اس میرے خاوند کے بھائی خمیسی عرف محبوب سرکانی نے اپنی بیٹی روبینہ کو بھائی کی بیٹی ظاہر کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے جعل سازی اور ملی بھگت کرتے ہوئے "ب"فارم بھی بنوا لیا. جس پر میری مدعیت پر جعلی ب فارم بنوانے پرملزم کے خلاف تھانہ گدائی نے مقدمہ  درج کیا. تفتیشی مختیار اے ایس آئی تھانہ گدائی نے انکوائری کے بعد  ملزم خمیسی عرف محبوب  سرکانی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے ڈی جی خان  عدالت سے عبوری ضمانت کرالی. بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ڈی جی خان سے ضمانت خارج ہونے پرخمیسی عرف محبوب سرکانی  نے ملتان ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی. سائل بھی انصاف کے لئے بذریعہ کونسل ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ  عدالت ہائے ہائی کورٹ ملتان پہنچ گئی  اور بتایا کہ روبینہ اسکے دیور خمیسی عرف محبوب  کی بیٹی ہے. اس کاڈی این اے کرایا جائے. عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ کے جسٹس۔علی ضیاء باجوہ  نے 28اکتوبرکو رٹ پٹیشن  سماعت کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ڈی جی خان  پولیس کوحکم دیا ہے کہ ملزم خمیسی اور روبینہ  کے ڈی این اے ٹیسٹ کراتے ہوئے عدالت میں رپورٹ 18نومبر کوجمع کرائیں. سائلہ نے بتایا کہ اس ضمن میں اس نے  مورخہ یکم نومبرکوڈی پی او عمرسیعد ملک کوبھی درخواست جمع کرادی ہے کہ فوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے اسے انصاف فراہم کیاجائے.

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار