ڈیرہ غازی خان:/سٹی رپورٹر تیمور اعظم

ڈیرہ غازیخان پولیس کی بھر پور کاروائیاں اندھے قتل، ڈکیتی ود ماڈر سمیت پانچ مقدمات ٹریس اور قتل کے 9 ملزمان گرفتار، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری.تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ مبارک، تھانہ گدائی، تھانہ شاہصدر دین اور تھانہ جھوک اتراء نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کر کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر لعل خان کو قتل کر دیا اس وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزم کو ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک عرفان افتخار نے شب و روز کی محنت سے ٹریس آوٹ کرتے ہوئے ڈکیتی اور قتل میں ملوث ملزم محمد ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا اسی طرح پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے دو الگ الگ کاروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 کس ملزمان (1) اللہ ڈیوایا (2) اللہ بخش(3) عمران کو گرفتار کر لیا جو کہ مکان بنوانے کی رنجش کی وجہ سے اللہ بچایا عرف بھٹو ولد چاندن قوم بھٹہ کو قتل کر دیا تھا۔
جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ذوالقرنین ولد صدیق قوم ارائیں سکنہ بستی ارائیں کو گرفتار کر لیا۔ ذوالقرنین نے ذاتی رنجش کی بنا پر علوینہ بی بی کو پسٹل 30 بور سے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ اسی طرح تھانہ گدائی کے علاقے منظور کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس آوٹ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گدائی شاہد رضوان نے گرفتار کر لیا۔ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے میڈیا کو مزید بتایا کہ تھانہ جھوک اتراء میں امان اللہ نے اپنے دیگر ساتھیوں تنویر اور نعیم سے ملکر رقبہ کے تنازعہ پر اپنی بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا جس پر تھانہ جھوک اتراء میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا ایس ایچ او جھوک اتراء نے شمشاد بیوی کے قتل میں ملوث اس کا شوہر امان اللہ، تنویراور نعیم کو گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔  
ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ صدر دین کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر امن او مان قائم کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار