سندھ کے علاقے اوباڑو میں کچے کے علاقے سے 2 بچوں سمیت تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں آپریشن کیا گیا اس دوران اغواء کیے گئے 2 بچوں سمیت 3 افراد کو ڈاکوؤں سے بحفاظت چھڑا لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان تینوں مغویوں کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا سامنا پولیس سے ہو گیا، پولیس کی فائرنگ سے ملزم مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار