کمانڈنٹ، پولیس ٹریننگ کالج ملتان، ڈی آئی جی، گوہر مشتاق بھٹہ کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ کالج ملتان کی زیر تربیت، خواتین سب انسپکٹرز کا خورشید احمد، اے ایس آئی کے ہمراہ، ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان، کا ایک روزہ معلوماتی دورہ۔ اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی ملتان، میڈم امتیاز فیروز نے محمد نبیل خان پی آر او اور عامر کریم خان وارڈن، ڈی آر سی کے ہمراہ ان کو ادارہ کے مختلف حصوں/ پورشنز کا وزٹ کروایا اور ادارہ میں مقیم نشے کے عادی افراد /مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر نسیم اقبال سینئر میڈیکل آفیسر نے ادارہ میں مقیم نشے کے عادی افراد/ مریضوں کی ادویات اور علاج کے حوالے سے بریفنگ دی اور میڈم عظٰمی امین، سائیکالوجسٹ نے نشے کے انسانی زندگی پر اثرات اور ذہنی صحت اور ادارہ میں مقیم نشے میں ڈپریشن کے شکار افراد کی مدد کیسے کی جاتی ہے اس حوالہ سے آگاہی دی۔ اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی، میڈم امتیاز فیروز، نے زیر تربیت خواتین سب انسپکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کا شکار ہونے سے روکنا پولیس، والدین اور تعلیمی اداروں سمیت ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ منشیات کے شکار افراد سے دوری اختیار کرنے کی بجائے ہمدردی کا اظہار اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال خطرے کی علامت ہے، جس کے تباہ کن اثرات نہ صرف نشہ کرنے والے فرد بلکہ اس کے خاندان کے افراد اور معاشرے تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ طلبہ و طالبات منشیات کے حوالے سے موجود قانون کا بھی ضرور مطالعہ کریں۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے روجھان کی روک تھام حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر ملتان، سوشل ویلفیئر پنجاب کا واحد ادارہ ہے۔ جو نشے کے عادی افراد/مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار