ایشیا اردو

تربیتی پروگرامز سے نہ صرف کپاس کے رقبہ میں اضافہ ہوگا بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی خاطر خوا ہ اضافہ ہوگا یہ بات وائس پریذیڈنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں آج منعقدہ ایک روزہ تربیتی پروگرام برائے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے شرکاء سے اپنے آن لائن خطاب میں کہی۔ ان کے ہمراہ آن لائن موجود کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبد اللہ،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بھی کپا س کے کاشتکاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کپا س کی اچھی اور منافع بخش پیداوار کے لئے کپاس کے کاشتکاروں کا زرعی سائنسدانوں کے ساتھ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تربیتی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں خاص کر ضلع ملتان و ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد بلکہ کپاس سے متعلق جدید تحقیقی نتائج کو موئثر انداز میں کسانوں تک پہنچانا ہے جس سے کسانوں کو بروقت رہنمائی ملنے سے کپاس اور ریسرچ اداروں پر کسانوں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملک میں کپاس کے رقبہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال کسان ومضبوط معیشت کے لئے کپاس کی جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر زاہد محمودکا کہنا تھا کہ کہ کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کے لیے کپاس کے کاشتکار بہتر مینجمنٹ پر توجہ دیں کیونکہ کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے 60فیصد عوامل کا تعلق بہتر مینجمینٹ سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کپاس کے کاشتکاروں کو ایسی اقسام مہیا کرنا ہیں جن کی پیداواری صلاحیت بہتر،ریشہ لمبا اور کن زیادہ ہو اور اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کپاس کی ایسی اقسام تیار کرنا ہیں جو کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں اچھی پیداوار دے سکیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ بی سی آئی پروجیکٹ کے تحت سی سی آر آئی ملتان کپاس کے سیزن میں کپاس کے کاشتکاروں کے لئے مزید کئی تربیتی پروگرامز کے انعقاد کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔تربیتی پروگرام میں سی سی آر آئی ملتان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے زرعی سائنسدانوں نے شرکاء کو کپاس کے تحقیقی میدان میں اپنے تحقیقاتی نتائج اور سرگرمیوں بارے خصوصی لیکچرز دئیے۔ سی سی آر آئی ملتان کے شعبہ ایگرانومی کے انچارج ڈاکٹر محمد نوید افضل نے تربیتی پروگرام کے کاشتکاروں اور دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اچھی پیداوار کے حصول کے لئے کپاس کاموزوں وقت کاشت، زمین کا انتخاب، زمین کی تیاری، بیج کا انتخاب، بیج کی تیاری شرح بیج کا اگاؤ اور ایگرانومی کے حوالہ سے دیگر ٹیکنالوجی سے متعلق شرکاء کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی شعبہ پلانٹ فزیالوجی اینڈ کمیسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فیاض احمد نے کپا س کے کاشتکاروں کو زمین کی صحت، مٹی کا تجزیہ، اجزائے صغیرہ وکبیرہ، زمین کی زرخیزی کو بڑھانے کے طریقہ کار، کھادوں کا استعمال اور آبپاشی کے طریقہ کار پر سوالا جواباتفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ سربراہ شعبہ اینٹامالوجی ڈاکٹر رابعہ سعید نے تربیتی شرکاء کو آئی پی ایم،کپاس کے کیڑوں کا انسداد خاص کر کپاس کی گلابی سنڈی  کے کنٹرول کی حکمت عملی بارے تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے شرکاء کو گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کے لئے پی بی روپس کا استعمال، سیکس فیرامونز اور پنک بول ورم مینجر مشین بارے بتایا اس کے علاوہ کپاس کی سفید مکھی کے کنٹرول بارے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ اس تربیتی پروگرام میں تقریباً200سے زائد کپاس کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرشعبہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی طرف سے تربیتی شرکاء میں کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار