ایشیا اردو

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کی فصل اہم مرحلہ میں داخل ہے اور ٹینڈوں کے بننے کا عمل جاری ہے لہٰذا کپاس کے کاشتکار اس مرحلہ پر فصل کو پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں اور آبپاشی کا عمل ہمیشہ واٹر سکاؤٹنگ کے بعد کریں۔ کپاس کی فصل کو آبپاشی ترجیحاً شام کے وقت کریں۔ کپاس کی فصل کو ہفتے میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور اگر کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کریں۔ اس ضمن میں ترجمان نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایک ہی گروپ کی زہروں کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی متعلقہ زہروں کے خلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کپاس کی کاشت کے بعض علاقوں میں گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے۔ اگر گلابی سنڈی کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو کپاس کے کاشتکار پہلے ہفتہ کے دوران گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لئے پہلا سپرے گیماسائی ہیلوتھرین بحساب 100 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں اور دوسرا سپرے پہلے سپرے کے چار دن بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس (تمباکو 600 گرام + کوڑتما 600 گرام + نیم 600 گرام + اک 600 گرام اور ہنگ 10 گرام) فی ایکڑ سپرے کریں۔ دوسرے ہفتے کے دوران تیسرا سپرے دوسرے سپرے کے تین دن بعد سپینٹورام بحساب 100 ملی لٹرفی ایکڑ سپرے کریں اور چوتھا سپرے تیسرے سپرے کے چار دن بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس کا کریں۔ تیسرے ہفتے کے دوران گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لئے پانچواں سپرے چوتھے سپرے کے تین دن بعد ڈیلٹا میتھرین بحساب 250 ملی لٹر+ ٹرائی ایزو فاس 600 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔ اس کے علاوہ کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے بچنے کیلئے جنسی پھندوں کا استعمال کریں اور کپا س کی صاف چنائی پر خصوصی توجہ دیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار