ایشیا اردو

پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سکرٹری جنرل قربان فاطمہ نے اپنے ایک بیان میں او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اور کہاہے او آئی سی اجلاس پاکستان کی ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ جس کا کریڈٹ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اوران کی ٹیم کو جاتاہے۔ جنہوں نے کامیاب کانفرنس کا انعقاد کرکے افغانستان کے مسئلہ پر مسلم امہ کی یکجہتی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی شروع سے خواہش تھی کہ افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو‘ خوشحالی ہو‘ کیونکہ افغانستان میں امن اور خوشحالی ہوگی تو پاکستان میں بھی امن اور خوشحالی ہوگی۔ پاکستان میں او آئی سی کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد نے ثابت کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور خوشحالی کیلئے خلوص نیت سے کوششیں کررہا ہے۔جو بار آور ثابت ہونگی۔انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان نے کانفرنس میں اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف مضبوط اور دو ٹوک بیانیہ دیا۔ وزیراعظم کے خطاب نے یہ ثابت کیا کہ وزیراعظم مسلم امہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسی کی بدولت پاکستان عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کانفرنس میں افغانیوں کی امداد کے لئے عالمی فنڈ کا قیام او آئی سی کا خوش آئند فیصلہ ہے جس کی بدولت افغانستان میں خوشحالی آئیگی بلکہ غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا ماضی میں ن لیگ کے دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کی گئی۔ کس کا خمیازہ کافی عرصے تک قوم نے بھگتا۔ میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو جنہوں نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر مسلم امہ کے 57 ممالک کو یکجا کیا۔ اور یہ ان کی ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کی یہ ان کا ایک بہت بڑا کریڈٹ ہے۔ جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا میں این اے 156 کی غیور عوام کو آج مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ ان کا منتخب کردہ نمائندے نے ملکی تاریخ میں ایک بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا اور پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا۔قوم ان کی خدمات یاد رکھے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار