ایشیا اردو
 ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 702 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14 مریضوں میں عالمی وباء کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے جبکہ ملک بھر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار 33 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار