ایشیا اردو

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیلنے حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی فصل کی صور ت حال کا جائزہ لینے کیلئے ٹبہ سلطان پور،مترو،میلسی اور وہاڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔آئی پی ایم کے تحت لگائے گئے کپاس کے نمائشی پلاٹوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ضلع وہاڑی میں 1لاکھ 16ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی تھی جبکہ امسال 1لاکھ 80ہزارایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی ہے۔ضلع وہاڑی میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں 55فیصد اضافہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ کپاس ہمارے کاشتکاروں کیلئے ایک منافع بخش فصل بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی زمانہ میں ضلع وہاڑی کاٹن کنگ کہلاتا تھا اب اس علاقہ میں کپاس کی بحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ حالیہ بروقت بارشوں نے کپاس کی فصل پر نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں، پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ ساتھ سفید مکھی کے حملہ میں بھی بریک تھرو آیا ہے۔فصل کی بہتر انداز میں بڑھوتری ہوگی اور پھل گڈی زیادہ لگے گی۔انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے کپاس کے کھیتوں میں جڑی بوٹیاں زیادہ اگنا شروع ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں نقصان رساں کیڑوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔ کپاس کے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک صاف رکھیں۔بارش کے بعد 2کلو یوریا +پوٹاشیم نائٹریٹ 200گرام+بورک ایسڈ(17%)300گرام+زنک سلفیٹ(33%)250گرام میگنیشیم سلفیٹ300گرام کو100لٹر صاف پانی میں حل کرکے دوبار سپرے کریں۔وتر آنے پر ایک بوری یوریا فی ایکڑ ریجر کے ساتھ استعمال کریں۔ بارشوں سے پیدا ہونے والی نمی کی وجہ سے کپاس پر رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاً جیسڈ کا حملہ بڑھ جاتا ہے اس لئے کپاس کی فصل میں رس چوسنے والے کیڑوں کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ اسکاؤٹنگ کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار