ایشیا اردو

دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کے و اقعات کی ضلعی انتظامیہ کو فوری اطلاع کی جائے تاکہ متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔  یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) علی ارشد رانا کی زیر صدارت نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے اور سموگ کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کا شتکاروں کو دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق جاری پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری آگاہی مہم میں مزید تیزی اور گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں بنا کرکاشتکاروں کو دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب نے مزید کہاکہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی (سموگ) پیدا ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے اس لئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں تندہی سے دھان کے مڈھوں کو جلائے جانے کی مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی ایسے واقع کو اپنے متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو رپورٹ کرکے فوری آگاہ کریں۔ اسکے علاوہ کاشتکاروں کو آگاہی دی جائے کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے اس لئے کاشتکار مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں۔دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار روٹا ویٹر اور مشین سے کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔اس سے زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ کاشتکار مڈھوں کی تلفی کے سلسلے میں محکمہ سے مکمل تعاون کریں اور محکمانہ ہدایات پر عمل کریں کیونکہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذٰا مفاد عامہ کے پیش نظرکاشتکاردھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار