بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سرگودھا کے دفتر میں غریب خواتین کے ساتھ دھکم پیل، ناکافی جگہ اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ آنے والی ہزاروں خواتین کو  شدید مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق چٹھہ ٹاؤن لاہور روڈ پر واقع دفتر میں روزانہ ہزاروں خواتین نئی رجسٹریشن، معلومات کے حصول وغیرہ کے لئے آرہی ہیں۔ خواتین کے ریکارڈ کی سکریننگ کے لئے یہاں نادرہ کے گیارہ کاؤنٹر قائم ہیں ، دفتر میں  خواتین کا بے پناہ رش اور بدنظمی عروج پر ہے، دفتر میں خواتین کے بیٹھنے،  پانی، دھوپ سے بچنے وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔جبکہ دفتر میں مرد عملہ تعینات ہے جس کی وجہ سے خواتین کو تحفظ نہیں ہے۔اور ہراسمنٹ کے واقعات کا بھی سامنا ہے، سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہہ دفتر کسی بڑی عمارت میں شفٹ،خواتین عملہ تعینات ،لیڈیز پولیس کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہہ خواتین کو  بہتر ماحول میں سروسز فراہم کی جاسکیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار