اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ملتان نے چالیسیوں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ٹریننگ پروگرام برائے سال 2022-23 کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے ضلع ملتان میں زرعی زہروں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز جن کے لائسنس کی معیاد مارچ 2023 تک ختم ہورہی ہے اور بطور نئے ڈیلرز کاروبار کرنے والے خواہشمند درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق درخواست گزار پیسٹی سائیڈ زکے نئے و تجدید لائسنسز کے حصول کیلئے درخواست فارم اسسٹنٹ ڈائریکٹر و زراعت آفیسران شعبہ پیسٹ وارننگ ملتان، شجاع آباد و جلالپور پیروالا کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے لائسنس کے حصول کیلئے مقرر کردہ فیس مبلغ 7260 روپے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے مبلغ 3630 روپے ضلع کی سطح پر نیشنل بنک کی مین برانچ میں جمع کروائیں۔ درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کے ہمراہ میٹرک کی سند اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں، 3 عدد تصاویر لف کریں۔ ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پرانا شجاع آباد روڈ ملتان کے دفتر میں مورخہ 31 مارچ 2023 تک وصول کی جائیں گی۔ تجدید لائسنس کیلئے تین روزہ ٹریننگ 27 اپریل سے شروع ہوگی جبکہ نئے لائسنس کے اجراء کیلئے 15 روزہ ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز 3  اپریل 2023 سے ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار