ایشیا اردو

 سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور کورونا ویکسی نیشن مہم فیز 2کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن مہم کوتیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 31دسمبر تک مقررکردہ ہدف کا حصول یقینی بنایا جائے۔کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی مانیٹرنگ موثر انداز سے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیمیں متحرک ہوکر کام کریں اور روزانہ کی ایکٹیوٹی کا ڈیٹا بی ایچ یو کی بجائے تحصیل ہیڈکوارٹر میں بیٹھ کر اپ لوڈ کیا جائے اور اس کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے تاکہ کام کی رفتار کو مانیٹر کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ افسران رورل ہیلتھ سنٹرز اور بیسک ہیلتھ یونٹس کے باقاعدگی سے دورے کریں اور فیلڈ ٹیموں کو چیک کریں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولپور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا ویکسینیشن فیز2کا کل ہدف 7لاکھ73ہزار736 ہے جبکہ روزانہ کا ہدف34630 مقرر کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں 211 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہدف کے حصول کیلئے بھرپور محنت کررہی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے کہا کہ بہتر کام کرنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں کیش انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں۔ دریں اثناء سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے گورنمنٹ ہائی سکول 12/BC کا دورہ کیا اور طلباء سے کورونا ویکسینیشن بارے تبادلہ خیال بھی کیا۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گندم کی فصل کامعائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو پہلا پانی بروقت لگائیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار