ایشیا اردو

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ڈی جی خان،تونسہ،بارتھی اور بستی سالاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔جوائنٹ ونچر کے تحت ڈرپ سسٹم پر لگائے گئے زیتون،سٹرس،کھجوراورانجیر کے باغات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنے کیلئے عملی اقدامات ثمر آور ثابت ہورہے ہیں۔ریتلی،پتھریلی اور غیر ہموار جگہوں کیلئے ڈرپ سسٹم کامیاب سسٹم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر اس علاقے کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر پانی کی بچت کی سکیمیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد صرف یہاں کے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراکے ان کی پیداوار کو دیگر علاقوں کی طرح بہتر بنانا ہے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل واٹرمینجمنٹ جنوبی پنجاب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نے جن علاقوں میں زیر زمین پانی کڑوا ہے اور زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے وہاں پر ٹیوب ویلوں پر میگنیٹک پمپ لگائے جائیں تاکہ پانی میں موجود نمکیات کی مقدار کو کم سے کم رکھا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوائنٹ ونچر کے تحت زیتون،کھجور اور سٹرس کے باغات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت35ایکڑپرسٹرس کے 7ہزار سے زائد پودے،6ایکڑ پر کھجور کی اعلیٰ اقسام کے804پودے اور75ایکڑ پر زیتون کے ساڑھے 14ہزار سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ڈی جی خان میں زرعی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے جاری سکیمیں مقرر کردہ مدت میں مکمل کی جائیں اور ان کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اس موقع پرڈئریکٹر جنرل واٹرمینجمنٹ جنوبی پنجاب ظفر اللہ سندھو، ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار