ایشیا اردو

ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی میں شعبہ ایگری بزنس اور اپلائیڈ اکنامکس کے زیر اہتمام "شخصیت کی تعمیر اسلامی تعلیمات کی روشنی" کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی  حافظ فاروق احمد سعیدی تھے۔مہمان خصوصی نے کہا  کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے مرد اور  عورت،  بچوں، نوجوانوں، جوانوں، بوڑھوں کے لیے بہترین راہنمائی ہے۔۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبوت و رسالت کے بلند مقام پر ہوتے ہوئے لوگوں سے ان کے برابر آکر سلوک کیا کرتے تھے ۔برداشت، صبر، تحمل، رواداری، امانت، دیانت داری معاف کرنے جیسی اعلی اقدار پر معاشرے تعمیر ہوتے ہیں ۔ چیئرمین  شعبہ پروفیسرڈاکٹر ناصرندیم نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رشید احمد، ڈاکٹرمنان اسلم، ڈاکٹر عمر اعجاز، ڈاکٹر سمیع اللہ، ڈاکٹرحسیب رضا اور شعبہ اکنامکس کے اساتذہ کرام، طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار