مانٹرنگ ڈیسک

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا محمد عباس انصاری کی سری نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے کی ادائیگی کے بعد انہیں سرینگر کے علاقے زادبل میں واقع بابامزار میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
86 سالہ بزرگ سیاستدان طویل علالت کے بعد گزشتہ شب سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کر گئے تھے۔
ایک عہدے کے لیے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے شیخ محمد عبداللہ نے 1975 میں اندرا گاندھی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تو مولانا عباس انصاری نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے مسلم یونائیٹڈ فرنٹ اور پھر آل پارٹیز حریت کانفرنس کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران آل پارٹیز حریت کانفرنس کے 5 اہم ترین رہنما انتقال کرچکے ہیں، جن میں مولانا محمد عباس انصاری سمیت اللہ محمد اشرف صحرائی، شیخ تاج الاسلام، سید علی شاہ گیلانی اور الطاف احمد فنتوش شامل ہیں۔ جو اہم اور سرکردہ رہنما زندہ ہیں وہ یا تو مختلف جیلوں میں بند ہیں یا پھر نظر بند ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار