ایشیا اردو

 کورونا کی چھٹی لہر ایک اور جان نگل گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 656 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 611 کوویڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 656 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اب بھی 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار