ایشیا اردو

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابقکھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کی مفت رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔جو افراد کھاد کے ڈیلر کے طور پر رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر سے مفت درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ مکمل درخواست فارم جمع کرانے کی صورت میں چھ ماہ کیلئے مفت لائسنس جاری کی جائے گا اور ٹریننگ سے بھی استثنیٰ /چھوٹ ہوگی۔درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر اور محکمہ زراعت کی ویب سائٹ (www.agripunjab.gov.pk) پر دستیاب ہے (درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی)۔خواہشمند حضرات مکمل درخواست فارم 14 ستمبر 2022 تک اپنے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کے دفتر میں جمع کرائیں۔ اس عرصہ میں جمع کرائی گئی درخواستیں کسی بھی ٹریننگ و فیس سے مستثنیٰ ہوں گی۔کاشتکاروں کو معیاری کھادوں کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق بروقت دستیابی یقینی بنانے کیلئے کھاد کا کاروبار کرنے والے اور اس کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا محکمہ زراعت (توسیع) حکومت پنجاب کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار