ایشیا اردو

 ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایات پر زرعی ٹاسک فورس پنجاب نے صوبہ بھر میں جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں اب تک 29 ہزار 8 سو 34 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور 2727 ایف آئی آرز کا اندراج عمل جبکہ 1238 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ زرعی ٹاسک فورس پنجاب نے اب تک 69 کروڑ روپے کی جعلی زرعی ادویات و غیر معیاری کھادوں کو ضبط کیا ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جارہی ہے۔ حکومت پنجاب جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرلینس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ زراعت ٹھوس شواہد کی بنا پر ملزمان کے خلاف ہر سطح پر اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور جعلی زرعی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد کوقانون کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوام جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف شکایات بذریعہ ایس ایم ایس/ واٹس ایپ پر 0300-2955539 کر سکتے ہیں۔ ایسے تمام عناصر کے خلاف اطلاع موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار