ظاہرجعفر سمیت کیس کے تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ مرکزی ملزم نے کہا کہ میں نے کورٹ میں ایک بات کرنی ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت کے دروازے کے پاس کھڑا کیا تو ظاہر جعفر نے کہا پردے کے پیچھے کیا ہے؟ ملزم کمرہ عدالت میں حمزہ ، حمزہ پکارتا رہا
جج سیشن کورٹ عطاربانی نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ڈرامے بازی کر رہا ہے اسے لے جائیں۔ پولیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اٹھا کر بخشی خانے لے گئی۔ کمرہ عدالت سے نکلنے پر ملزم ظاہر جعفر نے پولیس انسپکٹر کا گریبان پکڑ لیا۔
یاد رہے کہ سابق سفیرشوکت مقدم کی صاحبزادی نورمقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار