ایشیا اردو/مانٹرنگ ڈیسک

 اٹلی کے شہر تورینو میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔
حادثہ اے فور موٹر پر وے پر پیش آیا جہاں کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تمام پاکستانی نوجوان ایک ہی کار میں سوار تھے اورمقامی فیکٹری میں ڈیوٹی پر جارہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی عمر 31 سے 45 برس کے درمیان تھی۔
حادثے کے بعد 5 ایمبولینس اور دو ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ اندوہناک حادثے کی خبر پر اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی غم اور صدمے سے دوچار ہوگئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار