اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کے لیے بک کروائی گئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کے لیے بک کروائی گئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹر سائیکل سوار سے 6 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔
یونیورسٹی روڈ پشاور سے ملزم سے 464 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، ہنگو کے رہائشی ملزم نے منشیات یونیورسٹی کے طلبا کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 86 کیپسول برآمد کیے گئے، خیبر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر EK-637 کے ذریعے دبئی کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کارروائیوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار