ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس امتیاز احمد وڑائچ نے کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور فیلڈ سرگرمیوں کا جا ئزہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کی غربت کا خاتمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے ۔محکمہ زراعت جنوبی پنجاب اس مشن کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔علاقہ کی پسماندگی دور کرنے اور کاشتکاروں کی معاشی حالت سنوارنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔فصلوں اور باغات کی پیداوار میں اضافہ اور پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جدید نظام آبپاشی سبسڈی پر فراہم کیا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے صرف کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کے تحت جاری سکیموں پر90فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے واٹر مینجمنٹ کے تحت واٹر سٹوریج ٹینک اور تالاب چیک کئے جبکہ سوئل کنزرویشن کے سپل وے ودیگر سکیموں کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں غربت کے خاتمے اور زرعی ترقی کے فروغ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے افسران دن رات محنت کریں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار