ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرونا کے دو اور مریض جا ں بحق،چار کی حالت انتہائی تشویشناک، ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی کررونا وباء کے مریضوں کی تعداد آئے روز بڑھنے لگی ہے ڈیرہ شہر وگردونواح کے علاقوں میں رہنے والے شہری دوبارہ کرروناوباء کاشکار ہورہے ہیں اور ان مریضوں میں سے بیشتر وہ افراد ہیں جنہوں نے کررونا ویکسین لگوائی ہوئی ہے جس سے شہر میں بھی خوف وہراس کی کیفیت طاری ہورہی ہے ٹیچنگ ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ کررونا کے سبب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل دومریض ضعراں مائی اور محمد خان دم توڑ گیا۔ جبکہ چارمریضوں کی حالت انتہائی خطرناک بتائی جارہی ہے ڈاکٹر خالد تحسین نے مزید بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے کررونا وارڈ میں اس وقت نو مریض داخل ہیں دو مریضوں کا کررونا رزلٹ پازٹیو، تین مریضوں کا نیگیٹوجبکہ چار مریضوں میں کرونا کاخدشہ پایا جارہا ہے اس کے علاؤہ گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال میں 825مریضوں کے ٹیسٹ سیمپل لئے گئے 8 مریضوں کے رزلٹ پازیٹو رہے اور817 مریضوں کے رزلٹ نیگیٹو آئے۔ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ کررونا ایک وباء ہے اس سے بچنے کے لئے سخت احتیاط کی ضرورت ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔ماسک لگائیں اور سماجی فاصلے  قائم رکھیں۔اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار