مانٹرنگ ڈیسک

امریکی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، کراچی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گرد حملے کہیں بھی ہوں اس کی مذمت کرتے ہیں، تعلیمی اور مذہبی مقامات پر حملے زیادہ قابل مذمت ہیں، کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی پہلے بھی مذمت کی تھی، بھارت میں مودی حکومت کی مذہبی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک خاتون خودکش بمبار نے کراچی یونیورسٹی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ، 3 چینی باشندے اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوا تھا۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار