بغیر  اجازت خاتون کی تصویر استعمال کرنے پر اسٹوڈیو مالک کو 20 ہزار درہم (12 لاکھ 24 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)کا بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب خاتون نے ایک فوٹو اسٹوڈیو کے مالک پر الزام عائد کیا کہ اسٹوڈیو مالک نے اس کی تصویر بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اپنے اسٹوڈیو کے فرنٹ پیج کے لیے استعمال کی۔ 
 میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اسی حوالے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے، جہاں مدعی کا کہنا تھا کہ وہ 2017 میں متعلقہ اسٹوڈیو میں تصاویر بنوانے گئی تھی تاکہ ایک اسٹور کے لیے عبایے کی نمائش کرسکے، اور اب انہیں پتا چلا ہے کہ ان کی تصویر استعمال ہو رہی ہے۔
بعدازاں شارجہ کی عدالت کی جانب سے اسٹوڈیو  مالک پر  20 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار