مانٹرنگ ڈیسک

 ویتنام کی بار میں آگ لگنے سے 32 افراد جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے، 11 افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بار ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا، مرنے والوں میں 17 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 11 افرادکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار