ایشیا اردو

کہوٹہ / راجہ پرویز اقبال
ایس  ڈی پی او کہوٹہ کلر سیداں مرزا طاہر سکندر اور ایس  ایچ او کہوٹہ عمر صدیق گجر کا عظیم پبلک سکول بہند کا دورہ ،اس موقع پر انہوں نے
بچوں اور والدین سے خصوصی خطاب کیا والدین کا کردار بچوں کی تعلیم تربیت میں  انہتائی اہم  ہوتا ہے بچوں کو صرف سکول بھیج دینا ہی کافی نہیں ہوتا بلکے اپنے  بچوں پر ہر وقت نگاہ رکھیں وہ کہاں جاتے ہیں کہاں آتے ہیں ان کے کون دوست ہیں  جو والدین اپنے بچوں پر اس طرح نظر رکھتے ہیں وہ بچے  سوسائٹی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور ان بچوں کا مستقبل بھی روشن ہوتا ہے اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وقت کی قدر و قیمت کو جانیے جو وقت ایک بار گزر جائے وہ کبھی واپس نہیں آتا آپ اپنی زندگی میں ایک ٹائم ٹیبل بنائیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہے لیکن محور آپ کی پڑھائی ہونی چاہیے وقت کے مطابق تمام کام کریں زندگی میں آپ ایک کامیاب شہری بنیں گے اور آپ کا مستقبل بھی  روشن  ہوگا جو قومیں  وقت کی قدر نہیں کرتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے کامیاب زندگی کے لیے وقت کی قدر بہت ضروری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار