ایشیا اردو

سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہاہے کہ ملتان میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے‘ ملتان کو امن کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی رہنماکوارڈینیٹر وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور ہیومن رائٹس ساؤتھ پنجاب قربان فاطمہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ملتان کا امن ہمیشہ مثالی رہاہے۔ سول سوسائٹی کے اراکین‘ سیاسی شخصیات اور معززشہری نے امن کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے رہیں اور ہمیشہ یکجا رہے ہیں اور امید ہے مستقبل میں بھی امن کے قیام کیلئے پولیس سے تعاون کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا شہریوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ اپنے کسی بھی جائز مسئلہ کے حل کیلئے آسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ نے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ملتان تعیناتی پر مبارک بادپیش کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہو ں نے امید ظاہر کی کہ سی پی او ملتان ملتان میں امن وامان کے قیام کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار