ایشیا اردو

کاشتکارگندم کی مشینی کٹائی (کمبائن ہارویسٹر )کے بعد بچنے والے ناڑ کو ہرگزآگ نہ لگائیں، اس سے نہ صرف زمین میں موجود فائدہ مند جرثوموں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ اس عمل سے زمین میں نامیاتی مادہ اور غذائی اجزاءبھی کم ہوجاتے ہیں ۔یہ بات سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی ناڑ کو کھیت میں دبانے سے نامیاتی مادے کی مقدار میں میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر زاہد محمودکا مزید کہنا تھا کہ کاشتکار ناڑ دبانے کے لئے روٹا ویٹر کی بجائے ڈسک ہیرو استعمال کریں کیونکہ گندم کی ناڑ میں روٹا ویٹرمفیدنہیں ہے۔ ڈسک ہیرو لمبے رخ یا پھر چھوٹے رخ چلا کر پانی لگا دیں۔ یاد رہے مشین کی کٹائی کے بعد ناڑ کی چھوٹی چھوٹی ڈھیریوں کو سارے کھیت میں یکساں بکھیرا جائے۔ ڈسک ہیرو چلانے کے بعد کم از کم آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹا کر کے پانی لگا دیں اور وتر آنے پر الٹے رخ ڈسک ہیرو یا پھر روٹا ویٹرچلا کر زمین تیار کر لیں۔ اسی وتر میں کھیلیاں بنا کر یا بذریعہ ڈرل کپاس کی کاشت جلد از جلد مکمل کریں۔گندم کی ناڑ کھیت میں دبانے سے نہ صرف نامیاتی مادہ بلکہ نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاش کے حصوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ مزید براں عناصر صغیرہ کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے اور
پودوں کی بڑھوتری اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت آخر تک برقرار رہتی ہے جس سے منافع بخش پیداوار حاصل ہوتی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار