قومی ایئر لائن میں ایندھن کی فراہمی کا بدترین بحران جاری ہے ، آج بھی پی آئی اے نے مزید27 پروازیں منسوخ کردی ہیں ۔
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، رحیم یارخان اورپشاور کی دو طرفہ 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کراچی سے ملتان، دبئی اوراسلام آباد کی6  پروازیں منسوخ ہیں ۔
ملتان سے جدہ اور القسیم ملتان کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور تا شارجہ، دبئی اور جدہ لاہور کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہیں ۔
اسلام آباد سے دبئی، دمام، مدینہ اور جدہ کی 4 پروازیں منسوخ ہیں ۔
اسلام آباد سے ابوظہبی اور کوئٹہ کی 3 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ دبئی سے پشاور کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے ۔
  واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  ملک بھر سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار