ملی بگ کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کیلئے اہم ہدایات جاری
محکمہ زراعت نے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے ملی بگ کے تدارک کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق کاشتکار سب سے پہلے متاثرہ پودوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ اگر ملی بگ کا ابتدائی حملہ چھوٹے گروہوں کی صورت میں ہو تو متاثرہ پودوں کو فوری طور پر اکھاڑ کر زمین میں دبا دیا جائے۔ جبکہ حملہ زیادہ ہونے کی صورت میں مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے مناسب سپرے کیا جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ سپرے صرف متاثرہ فصل پر کیا جائے تاکہ صحت مند پودے محفوظ رہیں۔ سپرے کے دوران ہالوکون نوزل کا استعمال کیا جائے جبکہ بڑی فصلوں کے لیے بوم سپرے مشین مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملی بگ آسانی سے انسان کے کپڑوں یا سپرے مشینری کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتی ہے، اس لیے سپرے کے فوراً بعد مشینری اور حفاظتی لباس کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔
_2026_07_31_09_36_16_42716830.jpg)
_2026_07_31_09_42_09_72118464.jpg)
_2026_07_31_09_40_25_14827785.jpg)
Leave A Comment