وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سنہ 2029ء تک پاکستان کی برآمدات 60 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

دبئی میں جاری گلف فوڈ 2026ء کے موقع پر پاکستان پویلین کے دورے کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ میڈ اِن پاکستان کو عالمی معیار کا مضبوط برانڈ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 10 برسوں میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانا حکومت کے طویل المدتی اہداف میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر نے نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ گلف فوڈ 2026ء میں اس سال 140 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جو عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کا واضح ثبوت ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار