آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے چودھری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وزیر تھے۔ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ممکنہ شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔

چودھری محمد رشید ماضی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تنویر الیاس کا ساتھ دیا تھا۔ بعد ازاں تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد وہ فارورڈ بلاک کا حصہ بن گئے تھے۔

بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو چودھری محمد رشید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور موجودہ حکومت میں وزارت سنبھالی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار