راولپنڈی: فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے ادویات اور انجکشن کی چوری میں اسپتال کے عملے کے چھ افراد ملوث پائے گئے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسٹور سے ادویات اور انجکشن چرا کر فروخت کیے، جس سے حاصل ہونے والی ایک لاکھ ستر ہزار روپے کی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔

تھانہ مورگاہ پولیس نے اسٹور انچارج زکریا شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے اسپتال عملے کی بروقت کارروائی سے مقدمہ حل کرنے اور چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا یقین دلایا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار