اسلام آباد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مرکزی ترجمان اسلم غوری اور سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش شامل تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار